اسلام آباد (ویب ڈیسک): سعودی وزارتِ حج نے کم عمر بچوں سے متعلق اپنی پالیسی میں کی جانے والی حالیہ تبدیلی کو واپس لے لیا ہے اور 15 سال سے کم عمر بچوں پر عائد کردہ پابندی ختم کرتے ہوئے پرانی پالیسی کو بحال کر دیا ہے۔
12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی حج پر روانگی نئے احکامات کے مطابق 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو حج کی اجازت دوبارہ دے دی گئی ہے، جس کے تحت وہ تمام ویزے جو عمر کی حد کی وجہ سے پہلے مسترد کر دیے گئے تھے، انہیں اب دوبارہ پراسیس کیا جا رہا ہے۔ وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے اس حوالے سے نئی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جو پاکستانی حجاج کے لیے ایک بڑی اور خوش آئند پیشرفت ثابت ہوئی ہے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل حج پاکستان کی ہدایات ڈائریکٹوریٹ جنرل حج پاکستان کی جانب سے باقاعدہ مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں عمر کی سابقہ حد سے متاثر ہونے والے تمام عازمین کو اپنی درخواستیں دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ان کے سفر کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جا سکے۔
پابندی کا پس منظر اور سابقہ فیصلے کی تفصیلات واضح رہے کہ سعودی حکومت نے حج 2026 کے لیے عازمین کی عمر کے حوالے سے ایک سخت پابندی فوری طور پر نافذ کی تھی، جس کے تحت 15 سال سے کم عمر بچوں کو رواں برس حج کی سعادت حاصل کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ وزارتِ مذہبی امور اور آفس آف پلگرم افیئرز پاکستان (OPAP) کے مطابق پہلے یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ 3 مئی 2026 کی رات 12:00 بجے کے بعد سے کسی ایسی پرواز کو سعودی عرب میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی جس میں کوئی ایسا مسافر سوار ہو جس کی عمر 27 مئی 2026 (9 ذوالحجہ 1447ھ - یومِ عرفات) کو 15 سال سے کم ہو۔
https://drive.google.com/file/d/1ipBM_5hOsNqAFV84aVrYoMONdG5MPPev/view?usp=drive_link
ویزوں کی منسوخی اور ایئر لائنز کو احکامات اس سابقہ فیصلے کی روشنی میں معیار پر پورا نہ اترنے والے عازمینِ حج کے ویزے فوری طور پر منسوخ کر دیے گئے تھے اور پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر موجود امیگریشن حکام سمیت پی آئی اے، سعودی ایئر لائن، ایئر بلو اور ایئر سیال جیسی ایئر لائنز کو بھی ہدایات دی گئی تھیں کہ کسی بھی کم عمر عازم کو حج پروازوں میں سوار نہ ہونے دیا جائے۔
ریفنڈ پالیسی اور آپریٹرز کو آگاہی اس صورتحال میں سعودی حکومت اور پاکستانی حج مشن نے متاثرہ عازمین کے لیے مکمل رقم کی واپسی (Full Refund) کا بھی اعلان کیا تھا تاکہ جو لوگ سفر نہ کر سکیں انہیں مالی نقصان نہ ہو۔ حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (HOAP) کو بھی اس حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر تمام نجی حج آپریٹرز کو آگاہ کرنے کا کہا گیا تھا۔ تاہم، اب ان تمام سابقہ پابندیوں کو ختم کر کے 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی سہولت بحال کر دی گئی ہے اور وہ معمول کے مطابق فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔
0 Comments