ہیڈ لائنز

کراچی میں شدید گرمی کا راج، پارہ 40 ڈگری کو چھو گیا، محکمہ موسمیات نے اہم تفصیلات جاری کر دیں

کراچی (ویب ڈٰسک) شہرِ قائد میں گرمی کی لہر برقرار ہے اور آج شدید گرمی کے باعث درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہر میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے تاہم شہریوں کے لیے ہیٹ ویو کے حوالے سے ایک اطمینان بخش خبر بھی سامنے آئی ہے۔

سمندری ہوائیں اور نمی کا تناسب محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہیں اور فضا میں نمی کا تناسب 36 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ گرمی کی لہر کے دوران ہیٹ ویو کا کوئی خطرہ نہیں ہے، کیونکہ ہیٹ ویو کے لیے نمی کا تناسب 60 فیصد سے زیادہ ہونا ضروری ہوتا ہے، جبکہ کراچی میں دن کے اوقات میں یہ تناسب 28 سے 30 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔

اندرونِ سندھ کی صورتحال ڈپٹی ڈائریکٹر و ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم نے بتایا کہ کراچی کے برعکس دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں آج ہیٹ ویو کی صورتحال برقرار رہ سکتی ہے۔ حیدرآباد میں بھی شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے جہاں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے۔ شدید تپش کے باعث حیدرآباد کی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بھی معمول سے کم دیکھی جا رہی ہے۔

شہریوں کے لیے احتیاط محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بلا ضرورت دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا استعمال زیادہ رکھیں تاکہ ڈی ہائیڈریشن سے بچا جا سکے۔ اگرچہ سمندری ہوائیں چل رہی ہیں، لیکن خشک ہواؤں کے باعث تپش کا احساس زیادہ ہو سکتا ہے۔

0 Comments

Type and hit Enter to search

Close